چین کے سرکاری میڈیا اور ماہرین نے جنوبی بحیرہ چین میں پکڑے گئے امریکی بحریہ کے سمندر کے اندر چلنے والے ڈرون کو اس سمندری علاقے میں جاسوسی کی کوشش کا حصہ قرار دیا ہے،اس کے باوجود چین کو امید ہے کہ اس ڈرون کو امریکہ کو سونپنے میں کوئی تنازعہ نہیں ہوگا ۔
right;">
اسی دوران امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اس معاملے میں جارحانہ رخ اختیار کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ چین اس طیارے کے آلات کی چوری کررہا ہے۔
امریکہ کے محکمہ دفاع نے ہفتہ کو چین سے اس سلسلے میں رسمی اعتراض ظاہر کیا تھا۔